حریم شاہ کی نئی ویڈیوز سوشل میڈیاپر گردش کرنے لگیں


ویڈیوز: ٹویٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ٹک ٹاک ماڈل گرل حریم شاہ کی شرارتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ان کے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ میں داخل ہونے سے متعلق فون کرکے مزاق اڑا یا جارہا ہے۔

اس ویڈ یو میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سرکاری اہلکار کو ٹیلی فون کرکے ان کا مذاق بناتے ہوئے بتا رہی ہے کہ میں بتاوں مجھے دفتر خارجہ میں کس نے داخل کیا تھا۔

صندل خٹک انکوائری افسر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ حریم شاہ کو جانتے ہیں تو وہ افسر منع کردیتا ہے جس پر صندل کہتی ہیں کہ وہی جو پی ایم ہاوٴس میں گئی تھیں، اس دوران وہ حریم کو وزیر خارجہ بھی کہہ کر بلاتی ہیں۔

اس کے بعد صندل کہتی ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں کس نے داخل کروایا تھا یا میں بتاوٴں تو سامنے سے افسر کہتا ہے کہ میں سمجھا نہیں۔

اس ویڈیو کے آخر میں صندل خٹک حریم شاہ سے پوچھتی ہیں کہ اسے وزارت خارجہ کے دفتر میں کون لے کر گیا تھا تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ ‘میرا موبائل’۔

حریم شاہ نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی ایک ویڈ یو بھی ری ٹویٹ کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے مشہور گانا ،،بنے گا نیا پاکستان، گنگنا یا جارہا ہے جب کہ وفاقی وزیر ہنستی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں حریم شاہ ریوالور سے فائرنگ کررہی ہیں جب کہ اے آر وائی کے وسیم بادامی کے ساتھ بھی ایک ویڈ یو شیئر کی گئی ہے۔

Comments are closed.