حکومت نے پٹرول ایک روپے فی لٹر پھر مہنگا کردیا


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے ایک بار پھر پٹرول ایک روپے فی لٹر مہنگا کردیا،رات بارہ بجے سے نئی قیمت کا اطلاق ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اضافے کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

گزشتہ ماہ حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تجویز کی گئی تھی لیکن حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، اس ماہ اضافے کی سمری پر عمل درآمد کر لیا۔

Comments are closed.