اسلام آباد میں سفرکیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی ف کا آزادی مارچ آج اسلام آبا دپہنچ رہا ہے ، وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو مشکلات کم کرنے کیلئے خصوصی ٹریف پلان ترتیب دیا گیاہے۔
شہریوں سے کہا گیاہے کہ وو آج اسلام آبادمیں سفری مشکلات سے بچنے کیلئے ٹریفک پلان کے مطابق سفر کریں اسلام آباد میں مقیم اور گردو نواح سے آنے والے لوگوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔
شہری اسلام آباد کی طرف آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آباد پیر ودھائی، آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ، ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔
حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کے لئے ڈائیورڑن ہوگی، شہری آمدورفت کے لئے پشاور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے جانے کے لئے براستہ 26 نمبر چونگی فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔
کشمیرہائی وے جی الیون سے بجانب اسلام آباد چوک ٹریفک کے لئے ڈائیوربند ہوگی، شہریوں کی آمدورفت کیلئے حاجی کیمپ چوک سے آنے والی ٹریفک مہر آباد آئی جے پی روڈ پر موڑ دی جائے گی،۔
جی نائن،جی ٹین،جی الیون سے موٹر وے پشاور اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالے حضرات جی الیون،جی ٹین،جی نائن سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ جی الیون سگنل سے کشمیرہائی وے استعمال کریں۔
Comments are closed.