افغان فورسز کی فائرنگ، 6جوان،5 شہری زخمی
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک افغان سرحدی علاقے پر
افغان سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ شہری اور 6 جوان زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور انداز سے جواب دیا۔
افغان فورسز نےکنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سےفائرنگ اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا، پاکستان اورافغانستان کی سیکیورٹی فورسزمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے میں تعینات 6 فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ خاتون سمیت پانچ شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے روایتی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی بارڈر پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔
اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد دونوں ممالک کےفوجی حکام کےدرمیان رابطےکے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔
Comments are closed.