خواجہ سعد رفیق پیرول پر رہا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کو ان کی ساس کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی،خواجہ سعد رفیق نے اپنی ساس کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کر لی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سعد رفیق کی ساس کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب لیہ میں ادا کی جائے گی،

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی تایا کے جنازے میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا گیا تھا۔

Comments are closed.