کیپٹن صفدر کی ضمانت کی درخواست مسترد


فوٹو: فائل

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

کیپٹن صفدر کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا اور ان کیوکلاء نے ان کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت کی جانب سے 25 تاریخ کے نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔

جج کی چھٹی کے باعث ضمانت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تھی تاہم ہفتہ کولاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف علی نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرکے اسے مسترد کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یادرہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو پیر کے روز راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمے درج کردیئے

Comments are closed.