نواز شریف کی طبیعت پھر بگڑ گئی، مریم نوا ز بھی اسپتال داخل
فوٹو: فائل
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑ گئی، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ 7 ہزار پر پہنچ گئی ہے، مریم نواز بھی بیمار ہو گئیں سروسزاسپتال داخل۔
سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ق کے قائد نواز شریف کی طبیعت گزشتہ روز سنبھلی تھی اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی صحت کو بہتر قرار دیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اب ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک مرتبہ پھر کم ہو کر 7ہزار پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، آئندہ اجلاس میں سابقہ ٹیسٹ رپورٹس نئی ادویات کا جائزہ لے گا، نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سے متعلق بھی بورڈ فیصلہ کرے گا۔
نواز شریف کے علاج کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،میڈیکل بورڈ کے اعلیٰ حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اسلام آباد سے ایک سینئر ڈاکٹرکو بلالیا گیا، اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کی صحت بہتر ہو رہی ہے، بیرون ملک جانے میں صداقت نہیں۔
ادھر مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پرول پر رہا کیا جائے۔
مریم کی جانب سے طبعیت ناسازی کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی، خبریں ہیں کہ مریم نواز کی جانب سے طبیت ناسازی کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے انھیں فوری ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔
ادھر دنیا نیوز نے ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مریم نواز کو ہسپتال میں کتنی دیر رکھنا ہے، یہ فیصلہ ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے کمرے کے ساتھ والے کمرے کو تیار کر لیا گیا ہے۔
دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔
Comments are closed.