اجنبی لڑکی دفتر خارجہ کے کمیٹی روم پہنچ گئی
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )ایک اجنبی لڑکی ٹہلتی ہوئی دفتر خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں داخل ہوئی، صدارت کی چیئر پر بیٹھی، فیس بک پر یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو کھلبلی مچ گئی.
میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی سب آپنی آپنی زبانوں کو لگام دے میری آپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوی حق نہی میری زاتی زندگی پر ایسے تنقید کرنے کا ۔۔۔۔
— Hareem SHah (@Official_Hareem) October 23, 2019
😡😔 pic.twitter.com/JAxydqDXoJ
سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے کہ یہ لڑکی کون ہے؟ یہاں کیسے پہنچی؟ بعد میں پتہ چلا یہ ماڈل حریم شاہ کی ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔
وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، حریم شاہ سربراہان مملکت کے ساتھ پاکستانی حکام کی ملاقاتوں والی جگہ پر بھی پہنچ گئیں، غیر متعلقہ خاتون اہم کانفرنس روم تک کیسے پہنچیں ؟ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق حریم شاہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دفتر خارجہ میں انکوائری شروع کر دی گئی، دفتر خارجہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے.
تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حریم شاہ کس افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ داخل ہوئیں، حریم شاہ داخل ہونے کے بعد کس کس شعبے میں گئیں ؟
ادھر سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حریم شاہ خود بھی کود پڑی، ٹویٹر پر کہا میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی سب آپنی آپنی زبانوں کو لگام دیں،
انھوں نے کہا میری آپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوی حق نہی میری زاتی زندگی پر ایسے تنقید کرنے کا ۔ اس کے ساتھ انھوں نے اپنی وہی ویڈیو بھی شیئر کی ہے.
Comments are closed.