نیب ترمیمی آرڈیننس اورخواتین کووراثت میں حقوق فراہمی کا آرڈیننس منظور
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے چھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے، نیب ترمیمی آرڈیننس اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی اور وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ نےمقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ لیا جبکہ علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوئی اور مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے 6 نئےقوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے، نیب ترمیمی آرڈیننس اور بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں خواتین کووراثت میں حقوق فراہم کرنےکےآرڈیننس ، لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کےقیام کے آرڈیننس اور وراثتی سرٹیفکیٹ، اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے لیے پلاننگ منسٹر کو ہدایت تھی جبکہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments are closed.