کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا گیا
فوٹو :فائل
لاہور(ویب ڈیسک) نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کرلیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا جیسے ہی علم ہوا تو وہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے اس دوران انہیں گرفتار کرلیا۔
کیپٹن صفدر نے نوازشریف کی اسپتال منتقلی کی خبر پر فوری ردعمل میں انھیں زہر دئیے جانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم وہ اسپتال جانا چارہے تھے.
اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔
اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی.
Comments are closed.