سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ , 35 افراد جاں بحق 

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو ٹرک سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی، آتشزدگی سے 35 افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے.

بس کومکہ سے مدینہ جاتے ہوئے خوفناک حادثہ پیش آیا، بس میں  سوار زائرین عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے مدینہ جاررہے تھے  جان بحق و زخمی افراد کا تعلق مصر اور ایشائی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد عرب او رایشائی ممالک کے زائرین روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے دینے کے لئے شام کو مکہ المکرمہ سے مدینہ منورہ جارہے تھے کہ مکہ سے 170 کلومیٹر دور  الالخیل کے مقام پر بدقسمت بس حادثے کا شکار ہوگئی.

أگ لگنے سے بس میں سوار 39زائرین میں سے 35موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ4 افراد زخمی حالت میں زندہ بچ سکے, جان بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جان بحق و زخمیوں کو سعودی ہلال احمر کی ٹیمیوں نے ال خیل سنٹر مدینہ منتقل کردیاگیا.

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گاؤں الاخل کے قریب حجرہ روڈ پر ایک بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو الحمنا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بھی بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.