ترک صدر طیب اردگان کادورہ پاکستان ملتوی
فوٹو:فائل
انقرہ( نیٹ نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے حالت جنگ میں ہونے کے باعث پاکستان اور جاپان کا ملتوی کردیا۔
President @RTErdogan‘s envisaged visit to 🇵🇰 will be re-scheduled for an early future date.
— 🇹🇷 Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) October 16, 2019
ترک صدر کو پاکستان میں اعلیٰ اسٹریٹیجک مذاکرات میں بھی شریک ہونا تھا، وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔
ترکی کی فوج نے شام میں آپریشن بہار امن شروع کررکھا جس کے باعث رجب طیب اردوان کو شدید عالمی دباوٴ کا سامنا ہے، امریکا نے ابتداء میں ترکی کے اقدامات کی خاموش حمایت کی تاہم آپریشن کے دوسرے روز کئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکا سے تناوٴ اور آپریشن بہار امن کے تناظر میں ترک صدر نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا، انہیں 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا، انہیں اپنے 2 روزہ دورے میں صدر، وزیراعظم سمیت عسکری و سیاسی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرنا تھیں۔
امریکی دباو کے باوجود ترک صدر نے شام میں جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ملنا چاہیں گے تو صرف ان سے ملوں گا۔
ترکی کے صدر طیب اردگان مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم ابھی کسی تاریخ کااعلان نہیں کیا گیا، تر ک صدر خود بھی پاکستان کے دورہ کے متمنی تھے لیکن ملکی حالات کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا گیا۔
Comments are closed.