چترال میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 6افراد جاں بحق
بونی(ویب ڈیسک) چترال کے علاقے راغ لیسٹ میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
مسافر کوچ تشمیر جارہی تھی راغ لیسٹ کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو بونی چترال کے اسپتال میں منتقل کیاگیا ۔
مقامی پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا۔
بونی سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے کہ اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.