شاہی جوڑے کی پاکستانی لباس میں رکشہ میں مونو منٹ آمد


فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں یادگارِپاکستان اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن روایتی مشرقی لباس زیب تن کیے خوبصورت نقش ونگار سیسجے رکشے میں پاکستان مونومنٹ پہنچے۔

شاہی جوڑا جیسے ہی تقریب میں پہنچا تو ان کا روایتی موسیقی کی دھنیں بجا کر استقبال کیا گیا،شرکاء نے بھی شاہی جوڑے کی آمد پر تالیاں بجاکربھرپور خیرمقدم کیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شاہی جوڑے نے پاکستان کے قومی پرچم کے سبز رنگ کی مناسبت سے سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

شہزادہ ولیم نے گہرے ہرے رنگ کی شیروانی اور چوڑی دار پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا جب کہ کیٹ مڈلٹن نے گہرے سبز رنگ کی میکسی پہنی ہوئی تھی۔

شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر شکر پڑیاں اسلام ا?باد میں موجود یادگارِ پاکستان کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا،تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان، ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور و دیگر نے شرکت کی۔

شہزادہ ولیم نے اپنے خطاب کا آغاز اردو میں السلام علیکم اور شکریہ پاکستان سے کیا،برطانوی شاہی جوڑے نے بھرپور میزبانی اور تقریب کے انعقاد پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

Comments are closed.