وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
نورخان ایئر بیس سے وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوئے کے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ذولفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی دورہ سعودی عرب کے لیے وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔
ایران کے دورہ کے بعد وزیراعظم عمران خان چین چلے گئے تھے وطن واپسی کے بعد اب مزید پیش رفت کے لئے سعودی عرب گئے ہیں، امکان ہے وزیراعظم دونوں ممالک کے پاکستان میں مزاکرات کی تجویز دیں گے.
Comments are closed.