جے یو آئی کے خاکی لباس میں سکیورٹی رضاکار پشاور کی سڑکوں پر
پشاور (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف)کی طرف سے آزادی مارچ کے حوالے سے کچھ منفرد انداز اپنا جارہا ہے، حکومت کو پاور شو کرانے کےلئے پشاور میں خاکی لباس میں ہزاروں رضاکار تربیت کے بعد سڑکوں پر گشت کرتے رہے.
پشاور میں اتوار کو ہزاروں کی تعداد میں خاکی لباس میں ملبوس جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رضاکار آزادی مارچ کے حوالے سے خصوصی تربیت میں مصروف نظر آئے.
موٹروے چوک کے قریب جمع کر ہونے والے والےان رضاکاروں کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والےآزادی احتجاج کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان عبدالجلیل جان کہتے ہیں انصارالاسلام ان کے جماعت کی سکیورٹی کے لوگ ہوتے ہیں، جو متعلقہ فرائض سرانجام دینے کے لیے رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔
اتوار کو تین ہزار کے قریب رضاکار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پشاور میں جمع ہوئے تھے جن کو دورانِ جلسہ مختلف حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
پشاور کی صورت حال ….
— JAMIL AHMAD (@boomboo02539754) October 13, 2019
جے یو آئی کے رضاکار انصار الاسلام روڈ پر مارچ کرتے ہوئے https://t.co/qaoo5XsEi7 pic.twitter.com/wcFpfiLOaD
عبدالجلیل جان کا کہنا تھاچونکہ ہمیں تو ریاست کی طرف سے جلوسوں کے لیے سکیورٹی نہیں ملتی لہٰذا ہم اپنی حفاظتی ٹیم بناتے ہیں، جن کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ دوران جلسہ تلاشی کس طرح لینی ہے، مشکوک لوگوں پر کس طرح نظر رکھنی ہے۔
عبدالجلیل نے بتایا جن تین ہزار لوگوں کو تربیت ملی ہے وہ اپنے اضلاع میں جا کر مزید لوگوں کو تربیت دیں گے۔ اس طرح ہر صوبے سے پندرہ ، پندرہ ہزار رضاکار تیار کیے جائیں گے۔
وہ کہتے ہیں پولیس بھی ہمیں کہتی ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی کا خود انتظام کریں۔ اس لیے ہم پچھلے جلوسوں میں بھی ہمیشہ سے یہی کرتے آئے ہیں ۔ جے یو آئی کو 100 سال ہوگئے ہیں اور 100 سال سکیورٹی رضاکار ٹیم ‘’انصارالاسلام‘ کو بھی ہو گئے ہیں۔‘
صوبائی حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے
پریس کانفرنس میں کہا مولانا فضل الرحمن عوام کی جانب سے مسترد ہو چکے ہیں لہٰذا اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ان کو چارسال انتظار کرنا ہو گا اور اس کے بعد عوام کے پاس جائیں ۔
Comments are closed.