دو سگی بہنوں کے ساتھ کبیر والا میں اجتماعی زیادتی
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں اجتماعی زیادتی کاایک اور واقعہ پیش آگیا، اس بار خانیوال میں دوسگی بہنیں گینگ ریپ کا نشانہ بنی ہیں۔
ضلع خانیوال کے قصبے کبیروالا میں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعدپولیس نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے ،یہ افسوسناک واقعہ کبیر والا کے نواحی علاقے کورائی بلوچ میں پیش آیا۔
متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ 5 ملزمان نے 9 اکتوبر کی رات اس کی بہنوں کو اغواء کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آرکے مطابق 3 روز قبل رات گئے ملزمان ان کے گھر میں گھس آئے تھے اور ان کی بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے آم کے باغ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ روز ان کی دونوں بہنوں کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے اپنے ساتھ زیادتی ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا’۔
واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ایک ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے قصور میں میں زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے بعد بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہے جب کہ بھکر میں بااثر افراد نے 10 ویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہو گیاہے اور سخت سزائیں نہ ہونے کے باعث ملزمان بچ بھی نکلتے رہے ہیں۔
Comments are closed.