ایران کا سعودیہ سے کشیدگی پرعمران خان کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

تہران (ویب ڈیسک ) ایران نے سعودی عرب سے جاری کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں، براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہتھیار خریدنا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں، سعودی عرب کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانے چاہئے اور امریکا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے.

یاد رہے وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایران جاہیں گے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد سعودی عرب چلے جاہیں گے.

Comments are closed.