شہباز شریف کیپٹن صفدر کے اعلان پر ناراض، نوازشریف سے ملاقات نہیں کی
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناراض ہوگئے ہیں.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی طرف سے اعلان کی وجہ سے انہوں نے جیل میں نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات بھی نہیں کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو شہباز شریف کو کوٹ لکھ پت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرنا تھی تاہم شہباز شریف کمر درد کے باعث نواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل نہیں پہنچ سکے تھے۔
ادھرمسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق درحقیقت شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مارچ میں شرکت کے اعلان پر ناراض ہیں ، اسی وجہ سے انہوں نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی.
یہ بھی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ اب وہ محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت سے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.