آزادی مارچ 27کو شروع31اکتوبر اسلام آباد داخل ہوگا، فضل الرحمان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے شیڈول کا رسمی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 اکتوبر ہو گا جب کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
جے یو آئی کی کی مرکزی قیادت کے اجلاس آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کارکنوں اور پارٹی رہنماوٴں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔
اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کارکنان پر امن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں ، اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔
ادھر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کر لیں، حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاوٴن میں پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئیں۔
اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ سفارشات تیار کر لی ہیں حتمی منظوری کیلئے شہباز شریف جمعرات کو نواز شریف سے ملیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کیاہے تاہم ان کا تعاون پیپلز پارٹی کے رہنما آزادی مارچ کااستقبال تک اعلان ہے،مارچ میں عملاً شرکت کااعلان نہیں کیاگیا۔
Comments are closed.