صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بیان پر ڈاکٹرز اور انجینئرز کا پکوڑا ڈے
پشاور(ویب ڈیسک)وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی ڈاکٹروں کے احتجاج سے تنگ آئے اور ان کو پکوڑے بیچنے کا زمانہ یاد دلایا، پھر ڈاکٹرز اور انجینئرز نے صوبائی وزیر کو سوشل میڈ یا پر تماشا بنا دیا۔
ڈاکٹرز کے احتجاج کرنے پر شوکت یوسفزئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یہ کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ اتنے ڈاکٹرز بھرتی کیے۔ پہلے تو یہ سب بیروزگار تھے اور انجینئرز، ڈاکٹرز خیبربازار میں پکوڑے بیچتے تھے۔ ہم آئے تو چار چارپانچ پانچ ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے۔
ڈاکٹرز اور انجینئرز نے احتجاج کے دوران پکوڑا ڈے بھی منایا اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا، کسی نے شوکت یوسفزئی سے معافی مانگنے کا کہا اور کسی نے لکھا بڑے عہدے پر چھوٹا آدمی۔
شوکت یوسفزئی نے ڈاکٹرزاورانجینئرزکو انوکھے اندازمیں بیروزگاری کا زمانہ یاد دلانا مہنگا پڑا۔ اس حوالے سے دیے جانے والے ایک بیان پر شوکت یوسفزئی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بعض صارفین نے شوکت یوسفزئی کو وہ واقعہ بھی خوب یاد دلایا جب پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم لائیواسٹریمنگ کے دوران کیٹ فلٹر ہٹانا بھول گئی تھی۔ اس بڑی غلطی کے باعث کابینہ اجلاس کے بعد
بریفنگ کے دوران شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر بلی بنے دکھائی دیتے رہے تھے۔
صوبائی وزیر کو ایک اور ویڈیو میں اپنے بیان کی وضاحت کرنا پڑی ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹراحتجاجا پکوڑے بیچنے آتے تھے خیبربازار میں اوراپنی ڈگریاں تک جلا دیتے تھے۔ میرا بیان اس تناظرمیں تھا لیکن میڈیا پرجو بیان پیش کیا گیا اس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے کہ میں ڈاکٹرز کی توہین کرنا چاہتا ہوں۔
انھوں نے کہا ایسا ہرگز نہیں، ڈاکٹرز میرے لیے قابل احترام ہیں۔ یہ سب توہین کے زمرے میں نہں کہا تھا ، صرف اتنا کہا تھا کہ ہمارے دور میں کافی لوگوں کو ملازمتیں ملیں، 4 سے 5 ہزار ڈاکٹرز ہم نے بھرتی کیے تھے اپنے دور میں اور مزید بھی کریں گے تا کہ ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوسکے۔
Comments are closed.