مفتی منیب اورپوپلزئی ایک ہو گئے، قمری کلینڈر مسترد
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قمری کلینڈ ر کو غلط ثابت کرنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی ایک ہو گئے۔
رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی صدارت میںایک اہم اجلاس ہواجس میں چاند نظر آنے اور عیدین کی ایک تاریخ پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قمری کلینڈر کو غلط ثابت کردیا گیاجب کہ ملک میں عیدین کا تنازع حل کرنے کے لیے مفتی منیب اور مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی بغل گیر ہوگئے۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علمائے کرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے،اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
اجلاس میں عیدین کے موقع پر تنازع کے حل کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت کمیٹی کے قیام کافیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے قمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کیا جب کہ مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی بغل گیر ہوگئے، دوران اجلاس قمری کیلنڈر اور ماہ صفر کے چاند پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے وفاقی وزیر سا ئنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کلینڈرمتعارف کراتے ہوئے اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.