کشمیر پر اپوزیشن اور حکومت چٹان کی طرح‌ متحد ہیں، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پر ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا،کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، ۔

IMG 20190929 174625

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

انھوں نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔

Comments are closed.