اللہ تعالی عمران خان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے،شاہد آفریدی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے عمران خان نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا۔
لاہورمیں کپڑے والے ایک برانڈ کی آوٹ لٹ پر افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے.
شائقین کرکٹ کو بھی اپنے اسٹارز کھلاڑیوں کو اپنے گراونڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جو زبردست چیز ہے، یقین ہے کہ اگلے میچوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بڑے عرصے بعد اتنی بارش کراچی میں دیکھی ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو زبردست خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا.
شاہد آفریدی نے کہا عمران خان نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں، اللہ تعالی ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
Comments are closed.