جب ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور پڑ جاتے ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جب ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور پڑ جاتے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا، ملک کے آئین میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کو قائم رکھنا ایک فریضہ ہے.
انھوں نے کہا جمہوری اصولوں پر گامزن رہنے سے ملکی سالمیت برقرار رہے گی۔ جمہوریت کو نظرانداز کرنے کے نتیجے میں ہم آدھے پاکستان سے محروم ہوچکے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا مجھ سمیت صدر پاکستان، وزیراعظم، وزرا اور افواج پاکستان کے ہر سپاہی پر آئین اور حلف کی پاسداری لازم ہے۔
انھوں نے کہا تاریخ بتاتی ہے کہ جب ادارے اختیار سے تجاوز کرتے ہیں تو ملک نا صرف کمزور بلکہ ٹوٹ بھی سکتا ہے، عدلیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔
Comments are closed.