رواں سال،6ماہ میں 1300بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے،رپورٹ


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات نے سب کو شرما کر رکھ دیا ہے،نئی رپورٹ کے مطابقپاکستان میں رواں سال جنوری سے جون تک 1300 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم ساحل نے سال 2019 میں بچوں سے جنسی واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری سے جون تک 1304 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پنجاب میں 652، سندھ میں 458، بلوچستان میں 32، خیبرپختونخوا میں 51، اسلام ا?بادمیں 90 جب کہ آزاد کشمیر میں 18، گلگت بلتستان کے 3 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران صرف لاہور میں 50بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے ہیں ،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جنوری سے جون کے دوران 729 بچیاں اور575 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے، اس عرصے میں روزانہ 7 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔

والدین کا بچوں اور بچیوں پر چیک نہ رکھنے کے باعث جرائم پیشہ ذہن صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں جب کہ پولیس کا رویہ بھی والدین کی مدد کی بجائے الٹا نئے مسائل پیدا کرتاہے۔

Comments are closed.