صوبائی وزیر اطلاعات نے بالاکوٹ الیکٹرانک میڈیا کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا
بالاکوٹ(زمینی حقائق ) صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ صوبہ میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں.
صوبائی وزیر بالاکوٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف لینے کے بعد بعد گفتگو کر رہے تھے.
شوکت یوسفزئی نے کہا آئندہ برس سے صوبہ کے تمام صحافیوں کو صحت انصاف کارڈ کا اجراءکیا جائے گا جس سے صحافی برادری اور ان کے خاندان کو علاج معالجہ میں سہولیات ملیں گی,
صوبہ میں ضلع کے علاوہ تحصیل کی سطح پر بھی صحافتی یونین کو فعال بنایا جائے گا,انھوں نے کہا کہ زلزلہ کےبعد بالاکوٹ کئی مسائل سے دوچار ہے اور مقامی صحافی ان مسائل کی بہترین انداز میں نشاندہی کررہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں جب میں وزیر صحت تھا تو بالاکوٹ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر کے علاوہ کئی منصوبے شروع کئے.
اس موقع پر بالاکوٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے دورہ بالاکوٹ کی دعوت بھی قبول کی۔
Comments are closed.