ریاست مدینہ میں زیادتی پرسرعام پھانسی دی جاتی تھی ، ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پنجاب کے شہر قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ریاست مدینہ طرز کی سزا دی جائے.
شاہد آفریدی نے سندھ اور پنجاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟
شاہد آفریدی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔
یاد رہے گزشتہ روز چونیاں سے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں، بچوں کو 2 ماہ کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔
Comments are closed.