وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
آج سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کا اہم دورہ کرنا ہے جب اس کے بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کےلئے امریکہ جاہیں گے.
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے دوروں کے دوران پاکستان کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی.
Comments are closed.