اسلام آباد ،تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی. 4 نوجوان جاں بحق
اسلام آباد(زمینی حقائق) اسلام آباد ایکسپریس وے پرتیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی.جس کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے پر حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی زیرو پوائنٹ کی جانب جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ۔
فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں جو چار نوجوان موجود تھے وہ موقع پر ہی چل بسے لاشیں بعد میں اسپتال پہنچائی گئیں.
Comments are closed.