نوجوان سکون سے سوئیں پاک فضائیہ جاگ رہی ہے، اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی

اسلام آباد(زمینی حقائق)بھارتی طیارے گرانے والے ہیروز پہلی بار قوم کے سامنے پیش ہوئے، ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا  دشمن کو اپنی کمزوری اور ہماری طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔

پاکستان ایئرفورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ 27 فروری کو بھارتی طیارہ ایل او سی پار کرنے اور میرے جہاز سے میزائل نکالنے میں ایک لمحہ بھی نہ لگا۔

ونگ کمانڈر نعمان علی نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں ناکامی کے بعد بزدل دشمن بھاگ گیا، ہم گئے اور ان کے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور وہیں کھڑے رہے، ہم نے دشمن کو بتایا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا چیز ہے۔

تقریب میں نعمان علی نے بتایا جیسے ہی ان کے ایک فارمیشن نے ایل او سی کو کراس کیا اسی لمحے میں میزائل نے اسے ہٹ کیا، دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ نہیں اس لیے اس نے غلطی کردی۔

اس موقع پر 27 فروری کو شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے پاک فضائیہ جاگ رہی ہے آپ سکون سے سوئیں۔

بھارت کا جہاز گرانے والے ہیرو حسن صدیقی نے کہا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو جذبات احساسات سب پیچھے رہ گئے، میرے سامنے صرف میرا دشمن تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو بتانا چاہتا تھا اگر تم نے میرے ملک کو بری نگاہ سے دیکھا تو سبق سکھاؤں گا، قوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا وہی حال کریں گے جو 27 فروری کو کیا تھا.

Comments are closed.