بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار ناصر اور خاتون شہید، 4 خواتین زخمی
راولپنڈی(زمینی حقائق) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین اور ایک خاتون شہید ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
بھارتی گولہ باری سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے سرحدی گاؤں بالاکوٹ میں خاتون بھی شہید ہوگئیں، اس کے علاوہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اندروٹھ دریاڑی میں 4 خواتین زخمی ہو گئیں.
زخمی ہونے والی خواتین میں نازیہ بی بی، گْل یاسمین، شاہ بیگم اور شمائلہ شامل ہیں ، جن میں سے ایک شدید زخمی ہے جسے کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ بھارتی گولہ باری سے 2 بھینسیں اور 2 بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔
Comments are closed.