مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اورپھر تماشا دیکھو ،شاہ محمود قریشی
مظفرآباد (زمینی حقائق) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھاؤ اور تماشہ دیکھو ،چیلنج کرتا ہوں کیا عمران خان کی طرح نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرکے دکھاو۔
شاہ محمودقریشی نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی دکھائی دے رہا ہے نہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی پابندیاں ہیں، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، بازاروں میں رونق ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا.
مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کےہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔
شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا مؤقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا مؤقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی
Comments are closed.