وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے
پشاور (زمینی حقائق ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے، تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ تمام عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
پیغام میں محمود خان نے کہا تمام اداروں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ طورخم 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ بارڈر کھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان اور پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان میں غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی۔
محمود خان نے کہا سرحد کے دونوں اطراف میں ایک ہی لوگ ہیں اس لیے افغانی دوسرے ممالک میں جانے کے بجائے پاکستان آئیں۔
Comments are closed.