وزیراعظم شاہد خاقان کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے وزیراعظم کھدگا پرساد شرما کے درمیان کھٹمنڈو میں ملاقات ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے نیپال کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کھدگا پرساد شرما کو کامیاب جمہوری عمل کی تکمیل کے نتیجے میں نئی حکومت کے قیام پر بھی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر گفتگو کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور کھدگا پرساد شرما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ،وزیراعظم سے سارک کے سیکرٹری جنرل نے بھی ملاقات کی اس موقع پر سارک کے کردار کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
Comments are closed.