آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات، کشمیر اور افغانستان پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر، جنرل کنیتھ مکینری نے ملاقات کی ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے ملاقات کے حوالے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان سے مزاکرات منسوخ کئے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، آرمی چیف نے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں تسلط سے بھی آگاہ کیا۔
Comments are closed.