عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ کٹ میں انٹری، تصاویر سامنے آتے ہی سوالات بھی اٹھ گئے
لندن (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے لندن میں مقیم بیٹوں کو کرکٹ کٹ میں دیکھ کر قیاس آرائیاں شروع ہوئی ہیں کہ آیا قاسم اور سلمان بھی کرکٹ کی طرف آ نے لگے ہیں.
جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں.
عمران خان اگرچہ ان کے سیاست میں آنے کو بارہا مسترد کر چکے ہیں مگر ماضی کے عظیم پاکستانی کپتان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری پر عمران خان یا ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے کبھی تبصرہ نہیں کیا۔
اب سلیمان اور قاسم کی والدہ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی اسٹوری میں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔
ایک اور تصویر میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
جب سوالات اٹھ ہی رہے ہیں تو پھر یہ سوال بھی بنتا ہے کہ ان میں سے کسی کی اگر کرکٹ گیم اچھی ہو جائے تو یہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے یا پھر برطانیہ کےلیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے؟
Comments are closed.