گریوٹی فلو سکیم اورشیرا آباد بڑا ہوتر روڈ پر کام کادوبارہ آغاز کردیاگیا
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کی ہدایت پرگریوٹی فلو سکیم اورشیرا آباد بڑا ہوتر روڈ پر التوا کا شکار کام دوبارہ شروع کردیاگیا.
تفصیلات کے مطابق شیر آباد ٹو بڑا ہوتر روڈ کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے دور چار کروڑ کی منظوری دی گئی تھی جس پر مرحلہ وار کام جاری تھا.
مذکورہ سڑک پر ایبٹ آباد شہر میں پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے پھلکوٹ کے مقام سے ایک نیا پانی کا سورس لانے اور اسے گریوٹی فلو سکیم میں شامل کرنے کیلئے کام کا آغاز کیا گیا.
یہ منصوبہ گزشتہ 4 ماہ سے تاخیر کا شکار تھا جس کی سےشیرا آباد ٹو بڑا ہوتر سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ کی تین یونین کونسل پھلکوٹ ، بیرن گلی ،نملی میرا کی چالیس ہزار سے زائد آبادی کو سفری مشکلات کا سامنا تھا.
کھنڈر سڑک پر سفر عذاب بنا ہوا تھا اس حوالے سے شہزاد گل پروگرام ایگزیکٹو (پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پرواگرام پاکستان) نے علاقہ کے نمائندہ وفدجس میں ملک ارشد اعوان، نذیر احمد، حافظ جہانزیب، شوکت اعوان، ملک اکرم ،سابق کونسلر شیخ رشید، صمد گل محمد صابر ،محمد انور و دیگر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون سے ملاقات کی.
انھیں مسائل اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایکسئین پبلک ہیلتھ کو التوا میں پڑے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.
فوری کام کا آغاز ہونے اور مشینری پہنچنے پر علاقہ کے عوام نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ،شہزاد گل پروگرام ایگزیکٹو (پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پرواگرام پاکستان) ، اور ایکشن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.