مسئلہ کشمیر پرمشاورت،سعودیہ اورامارات کے وزرائے خارجہ کل پاکستان آرہے ہیں۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گیں او آئی سی اعلامیہ کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ کل پاکستان آرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب میں کہ یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ مسلمان ممالک کشمیر کے معاملے پر ابھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے تو آگے چل کر وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چند دن میں 3 مرتبہ ٹیلفونک رابطہ کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو، ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور بنگلادیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ایسے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بنگلا دیشی وزیر خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.