انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا،آرمی چیف

راولپنڈی(زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے۔

IMG 20190831 204506

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدوں کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔

Comments are closed.