کرتار پور،مزاکرات میں ہی پاکستانی وفد نےکشمیر آور منا لیا، قومی ترانہ گونج اٹھا
لاہور(ویب ڈیسک)کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ جاری تکنیکی مذاکرات کے دوران ہی پاکستانی وفد نے کشمیر آور منالیاعین مزاکرات کے بیچ قومی ترانہ گونجنے لگا۔
میڈیا رپورٹس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وفد ٹھیک 12 بجے اجلاس کے دوران کھڑا ہو گیا، قومی ترانہ بجایا گیا، پاکستانی وفد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور کرتارپور اور ڈیرہ بابا نانک زیرولائن پر ہوا جس میں ایف آئی اے، کسٹمز، تعمیراتی کمپنی، پنجاب رینجرز اور سروے آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔
بھارت کی طرف سے نیشنل ہائی ویز انڈیا، بی ایس ایف، کسٹمز اور امیگریشن کے حکام مزاکرات میں شریک تھے۔
Comments are closed.