ٹرمپ اورمودی کی آج ملاقات،کشمیر پر ثالثی کے دعووں کا امتحان


پیرس(ویب ڈیسک) امریکی صدر کے کشمیر پرثالثی کے دعوے کا امتحان شروع ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنما فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اور اس موقع پر ان کی ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ثالثی کی پیشکش کے بعد بھی امریکی صدر کشمیر پر ثالثی پر قاہم ہونے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔آج کی ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

Comments are closed.