شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی حسن علی کے اعزاز پر تکلف دعوت

دبئی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی جوڑے کے اعزاز میں دعوتیں دینے کا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

506406 22299726

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس اسٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب کرکٹر حسن علی کی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

Comments are closed.