عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کردار ادا کرے،چینی سفیر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چین کے سفیر یو جینگ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے آج اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے، بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے جاری منصوبوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، سی پیک خطے کے مستقبل اورپاک چین دوستی کا مظہر ہے۔
چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
Comments are closed.