ٹل بلاک خیبر پختونخواہ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت


پشاور(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ ڈویژن میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ تیل و گیس کا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے دریافت کیا جس سے یومیہ ایک کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی۔

پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق ذخیرے سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل تیل بھی نکلے گا اور اس کے کمرشل پروڈکشن پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پی او ایف حکام کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پروڈکشن دسمبر 2019 میں شروع ہو گی۔

Comments are closed.