چیف الیکشن کمشنر کی صدر مملکت کے مقرر کردہ ارکان سے حلف لینے سے معذرت


اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدر مملکت کی جانب سے مقرر کیے گئے دو نئے اراکین الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کر لی۔

یاد رہے بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کو الیکشن کمیشن کا ممبر مقر کیاگیا اور صدر مملکت کی جانب سے ان دونوں نئے ارکان الیکشن کمیشن کی تقرری کی گئی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا مو¿قف ہے کہ نئے ارکان کا تقرر آئین کے خلاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتانا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے دونوں نئے اراکین الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتے ہوئے وزارت پارلیمانی امور کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ناک ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا، صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیار کے الفاظ ہٹا کر پارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا اور آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں۔

Comments are closed.