وادی کاغان کے3 نئے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کی منظوری
بالاکوٹ(ذوالفقار علی)وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کےلئے صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے تین سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظور ی دے دی۔
سڑک کی تعمیر سے نئے متعارف ہونے والے سیاحتی مقامات وادی منور اور وادی گھنول میں سیاحت کے نئے دور کاآغازہوگااور سیاحوں کی پہنچ بھی ہو جاہے گی۔
دونوں مقامات حسین وادیوں کے باوجود سڑک نہ ہونے سے ٹورزم انڈسٹری میں پیچھے تھے،سڑکوں کی تعمیر کےلئے مجموعی طور پر 2.4ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے ، وادی منور اور گھنول کے علاوہ شوگراں روڈ کی بھی دوبارہ مرمت کی جائے گی ۔
سڑکوں کی اس کوریڈور کی تعمیر سے وادی میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ذرائع کے مطابق وادی منور کےلئے 16کلومیٹر، وادی گھنول میں پپرنگ روڈ9کلومیٹر جبکہ شوگراں میں 10کلومیٹر سڑک کو تعمیر کیا جائے گا۔
سیاحوں کو وادی کاغان کی حسین وادیوں کے چھپے مناظر دیکھنے کا موقع بھی ملے گا ، صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان خود بھی ممبر صوبائی سید احمد حسین شاہ کی دعوت پر وادی کاغان کا دورہ کرچکے ہیں۔
دورہ کے دوران ہی انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جسے اب عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے ، وادی کاغان میں سیاحت انڈسٹری سے وابستہ افراد نے صوبائی وزیر سیاحت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کو وادی کاغان میں سیاحت فروغ کےلئے اہم سنگ میل قراردیا ہے۔
Comments are closed.