وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات
اسلام آباد(زمینی حقائق)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور زیربحث آئے۔
وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.