شیخ رشید پر لندن میں حملہ،انڈے بھی پھینکے گیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر برطانیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو عہدیداروں کاحملہ کیا تشدد کیا انڈے بھی پھینکے۔
اس حوالے سے جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد ہوٹل سے باہر آتے ہوئے شیخ رشید احمد پر انڈے پھینکے گئے اور انہیں مکے مارے گئے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تاہم بدھ کو آصف علی خان صدر پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن یورپ اور سمہ ناز جنرل سیکرٹری فار گریٹر لندن ویمنز ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا زبان استعمال کر رہے تھے۔
ادھر عوامی مسلم لیگ یو کے کے صدر سلیم شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی اطلاعات ملنے کے بعد شیخ رشید نے احتجاج میں شرکت نہیں کی، انہوں نے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف پولیس کیس کے لیے شیخ رشید سے بات کریں گے۔
سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے آصف خان اور ایک عورت کو حملے میں ملوث دیکھا تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے اور ان کے شرمناک فعل کا کوئی ویڈیو پروف نہیں تاہم اب دونوں باہر آگئے ہیں اور حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
Comments are closed.