آرمی چیف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات کی ملاقات
راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلباو طالبات کے گروپ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا نے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق مدارس کے 13 طلبا کے گروپ میں 4 طالبات بھی شامل تھیں، مدارس کے ان طلبا نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ آرمی چیف نے طلبا کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے، مدارس قومی دھارے میں لانے سے طلبا کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔
آرمی چیف کی طلباء کو سخت کام جاری رکھنے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
انھوں نے کہا مدارس کو قومی تعلیمی نظام میں لانے کیلئے جاری کوششوں سے مدارس کے طلباء کیلئے نئے راستے کھلیں گے۔
آرمی چیف نے علی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور اساتزہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور اعلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
Comments are closed.